Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ تریناشرف غنی کو امارات نے پناہ دیدی

اشرف غنی کو امارات نے پناہ دیدی

دبئی،متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر اپنے ملک میں رکھا ہوا ہے۔
سی این این کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روپوش افغان صدر کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان صدراشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ ازبکستان چلے گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کس ملک میں ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر ہمارے ملک میں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔