اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھرتی ٹیسٹ کے لیے آنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گرکر بیہوش ہوا، اسحاق کو ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا، جاں بحق ہونے والے اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا امیدوار جان کی بازی ہار گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
