Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزامریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

واشنگٹن ڈی سی(آئی پی ایس ) امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیو یارک سے واشنگٹن ڈی سی پہنچے۔پاکستانی سفارت خانہ وفد نے واشنگٹن ڈی سی دورے سے پہلے متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیا، انہوں نے معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف سی سے بات چیت کی جبکہ جنگ بندی کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے معروف امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو انٹرویو بھی دیااور وفد نے متعدد امریکی اراکین کانگریس و سینیٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستانی سفارت خانہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو نے امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔