اسلام آباد (سب نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپسوس سروے میں ملکی سمت اور معیشت پر عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج گزشتہ 14 ماہ میں حکومت کی مربوط اور ذمہ دارانہ معاشی حکمت عملی کی کامیابی کے عکاس ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپسوس صارف اعتماد سروے کے نتائج پاکستان میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت ہے۔ اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے اور زر مبادلہ کی شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے جیسے اقدامات سے عوام کا اعتماد بحال ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔