Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان

اسلام آباد (سب نیوز)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ،29اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31مئی کی رات تک جاری رہا، کل 147 حج پروازیں اپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں، پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز انشااللہ 10جون سے ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔