اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماوں نے سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی سطح پر دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے قریبی رابطے جاری رکھنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلی سطح اجلاسوں کے دوران ملاقات پر اتفاق کیا۔