Thursday, April 16, 2026
ہومدنیاٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کوغیرقانونی قرار دینے کےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر

ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کوغیرقانونی قرار دینے کےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔
امریکی حکام نےعدالت میں صدرٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےکہا ٹرمپ نےپاک بھارت جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا ،تجارت اور ٹیرف پرصدر کے اختیارات محدود کئے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے،اختیارات محدود کئے گئے تو علاقائی سلامتی اورتجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے،پاک بھارت تصادم سے لاکھوں زندگیوں کو خطرہ ہے،بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔