Friday, April 17, 2026
ہومتازہ ترینحزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

بیروت: (آئی پی ایس) حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی تجویز مسترد کردی۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی سرزمین کا ایک انچ بھی کم نہیں ہوگا اور اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سرحدی دیہات کی عمارتیں مسمار کر کے بفر زون بنانے کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو جارحیت کے خاتمے کے لئے بنیادی شرائط ہیں، تمام متاثرہ علاقوں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ تمام متاثرہ علاقے مکمل طور پر لبنان کی ہی سرزمین رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔