Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران سمجھداری دکھائے،مذاکرات کی کامیابی ناگزیر ہے، غلط فیصلہ کیا تو ہم دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں؛ امریکا

ایران سمجھداری دکھائے،مذاکرات کی کامیابی ناگزیر ہے، غلط فیصلہ کیا تو ہم دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں؛ امریکا

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے بقول ایران کے پاس ایک خوشحال مستقبل کے انتخاب کا سنہری موقع ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدے پر غلط فیصلہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہ امریکا جانتا ہے کہ ایران کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہا ہے۔ وہ بمباری کرنے والے لانچرز کو دبا رہا ہے۔ ہم اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران کو یہ کہنا پسند ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کنٹرول کرتا ہے مگر اس کے پاس کوئی بحریہ نہیں ہے جو ایسا کرسکے البتہ امریکا کے پاس بحریہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کی امریکی ناکہ بندی جب تک ہم ضروری سمجھیں گے، جاری رہے گی اور ایران کے پاس اسے توڑنے کے لیے موثر بحری طاقت بھی نہیں ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکی افواج کسی بھی وقت دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آبنائے ہرمز میں آنے اور جانے والی بحری آمدورفت پر ہمیں کنٹرول حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔