Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمحکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔

ادھر بھارت میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جبکہ دہلی ایئرپورٹ بھی بارش سے متاثر ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔