Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومپاکستانڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے

ڈی آئی خان (آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد فتن الہندوستان کی پراکسی تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے میں اب تک 7 طالبات اور ایک طالب علم سمیت 8 شہادتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔