Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کردی۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی جب کہ اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

عالمی بٹ کوائن اور ڈیٹا کمپنیاں پاکستان کا رخ کرنے لگیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا۔بٹ کوائن مائننگ سے ڈالر میں آمدن اور قومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کی لینڈنگ مکمل ہے، ملک بھر میں جدید ڈیٹا سینٹرز سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان کو بھارت اور سنگاپور پر توانائی اور زمین کی قیمتوں میں برتری حاصل ہے جب کہ مستقبل میں سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور سے ڈیجیٹل حب قائم کیے جائیں گے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کے لیے موزوں ترین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔