اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات گئے شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 7کیفے سیل کر دئیے ۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے مزید 7غیرقانونی انڈور کیفے سیل کر دئیے ہیں ۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں ایف ایٹ کے دو معروف کیفے بھی ان میں شامل ہیں۔اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایف 8 میں 4 جبکہ آئی ایٹ میں 3 کیفے سیل کیے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انڈور شیشہ کیفوں کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
عرفان میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام غیر قانونی انڈور کیفوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں، آوٹ ڈور ٹیرس پرمٹ کے بغیر کسی کو کیفے کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کاروائیاں جاری رکھے گی۔