Saturday, April 18, 2026
ہومپاکستانامریکا ایران مذاکرات کیلئے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی، اعلی حکومتی ذرائع

امریکا ایران مذاکرات کیلئے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی، اعلی حکومتی ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیرکو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے ۔ اعلی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعوی کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکرات کے جاری رہنے کے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ موقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔