Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادآئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس26مئی 2025 عارضی بجلی بندش کا شیڈول

آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس26مئی 2025 عارضی بجلی بندش کا شیڈول

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی(آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ26مئی 2025، صبح08بجے سے دن13بجے تک،اسلام آباد سرکل،بری امام،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ،پنجاب ہائوس، قائد اعظم یونیورسٹی فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد،آفیسر کالونی،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1،F-17/II، نوگزی، فضاہیہ۔I&II، بجنیال۔I&II، خداد سٹی،گندھارا سٹی،گریسی لینڈ،KRL،کھنہ روڈفیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،سیکٹر۔IV،VVIP،MES،PAF،رحمت آباد۔I،چکلالہ،بسالی،جھٹہ ہتھیال، نیو کلیام، بھل، مورت، خصالہ ،جرار کمیپ فیڈرز، اٹک سرکل، D-17،CDECHS،MPCH B-17،گلشن صحت،ویلی،سنگجانی،پنڈ پران،سرائے خربوزہ،شاہ اللہ دتہ،پسوال فیڈرز، جی ایس او سرکل،،صبح07بجے تا شام 05بجے تک،نڑ فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔