Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف آج سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے،وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔