Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزجنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا

جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا

اسلام آباد (سب نیوز )فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔

تقریب میں وزیر اعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین، نواز شریف، بلاول بھٹو، گورنرز، وزرائے اعلی اور مختلف ممالک کے سفرا سمیت سمیت دیگر نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کو اعزاز سے نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔