Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانمعاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)معاون خصوصی وزیراعظم ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ناجائز مداخلت، ٹیکسز اور ٹیرف رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ملاقات میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز کے مسائل کے حل کے لیے رات دن محنت کر رہا ہوں، بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو یکجا کرنے کے لیے فریم ورک تیار کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی سازی اور کمیٹیاں بنانے کی واضح ہدایت دی ہے ، وزیر اعظم کی بنائی ہوئی کمیٹیاں کاروباری برادری کیلئے بہترین فریم ورک پیش کریں گی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اور تمام چیمبرز کو انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2025پر تحفظات ہیں ، معاون خصوصی ہارون اختر بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں ،ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔