اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگیا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلی سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، تعلیم، سرمایہ کاری کے امور زیر غور آئے۔ دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
