تحریر: مینا شہباز
@minaashahbaz
میں ایک خاص بات آپ سے شیئر کرنا چاہتی ہوں وہ ہے کہ خریداری کی فہرست میں میرے پاس پہلے نمبر پر آم ہوتے ہیں کیوں؟ اس کی کئی وجوہات ہیں جومیں آپ کو بتاؤں گی۔ کیونکہ یہ بہت مزیدار اور عمدہ پھل ہے۔
وٹامن اے آنکھوں کے لیے بہت اچھا ہے یہ آنکھوں کے لیے نیچرل سن بلاک کا کام کرتا ہے ایک کپ آم میں وٹامن اے دس فیصد ہوتا ہے
ہمارے جسم کے اندر این ڈی ایل لیول ہے اسے نیچے لاتا ہے اور ایچ ڈی ایل لیول ریزکرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اس کی وجہ سے دل کے امراض میں بہتری آتی ہے۔ آم ایک دم سے شوگر لیول ہائی کرتا ہے اس لئے شوگر کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
ہمارے جسم میں بہت سارے ری ایکشن ہو رہے ہوتے ہیں ان ری ایکشن کے نتیجے میں ہمارے جسم میں زہریلا مواد موجود ہوتا ہے اس مواد کو خارج کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اینٹی اکسیڈنٹ اس زہریلے مواد کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور آم میں دس قسم کے اینٹی اکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں اور یہ کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ایک کپ آم سے آپ کو تقریبا6 2.6 گرام غذائی ریشہ حاصل ہوتا ہے۔ آم کو پسند کرنے والے اس کے پکنے کا انتظار بھی کرتے ہیں زیادہ پکے ہوئے آم سے اور زیادہ ریشہ حاصل ہوتا ہے۔
آم فولک ایسڈ کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے جو بی وٹامن ہے اس سے آپ کو بڑی مقدار میں فولک ایسڈ ملتا ہے۔
آم کھانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ لذیذ ہیں لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی آم آپ کو روزانہ معدنیات کی ایک اچھی خوراک فراہم کرتے ہیں اس کی مدد سے پوٹاشیم اور آئرن پوٹاشیم کی سطح آپ کے دل کے اعصاب اور پٹھوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے اور آپ کی صحت برقرار رکھتی ہے متوازن آئرن آپ کے سرخ خون کے خلیوں کو پورے جسم میں آکسیجن کی نقل و حمل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
