ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندے گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندے گرفتار

اسلام آباد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،جعلی کرنسی تیار کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار کی جعلی کرنسی جبکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے 2 لاکھ بھی برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان میں محمد جہانگیر،شاہ زیب،ملک محمد یونس شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔