ہومپاکستانملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی چیز کی کوئی قلت نہیں، ترجمان

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی چیز کی کوئی قلت نہیں، ترجمان

اسلام آباد،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام سبسڈائزڈ اشیا وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی چیز کی کوئی قلت نہیں۔ ملک بھر کے4800 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 85 روپے فی کلو، گھی 260 روپے فی کلو اورآٹا 950 روپے، 20 کلو کاتھیلہ دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا وافر مقدار میں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں میں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جنوری 2020 سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے جن پانچ اشیا پر سبسڈی فراہم کی تھی وہ تا حال جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔