لندن (سب نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی تقریبا 95 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدیں ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس میں امریکی تیل 1.58 فیصد کمی کے بعد 100.3 ڈالر فی بیرل پر آ گیا تھا۔برطانوی برینٹ خام تیل 0.91 فیصد کمی کے بعد 103.9 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا، اور اماراتی مربان خام تیل 2.86 فیصد کمی کے بعد 117.9 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 2.912 ڈالر فی یونٹ رہی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی،فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
