اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن(پی آئی ایچ آر او )کی جانب سے ایڈیٹر سب نیوز و سینئر صحافی عدنان افتخار کو انسانی حقوق سے متعلق اہم مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں عوام کے سامنے لانے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔
پی آئی ایچ آر اوکے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور انسانی حقوق و سماجی انصاف کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے عدنان افتخار کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی عدنان افتخار کی جانب سے انسانی حقوق کے اہم معاملات کو اجاگر کرنا عوامی شعور بیدار کرنے میں معاون ہے۔پی آئی ایچ آر او چیئرمین نے عدنان افتخار کی تنظیم کے ہیڈکوارٹر آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی ادارے کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
