اسلام آباد،وفاقی حکومت نے9اور10محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا،چھٹیاں 18اور19اگست کو ہوں گی، وزرات داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے یوم عاشور پر 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
