راولپنڈی،راولپنڈی میں جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی سے 10 سالہ بچی ایمان ندیم جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایمان ندیم گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ بچی کے قریب سوتر گولہ (بارود)پھٹ گیاجس سے بچی کے سینے اور جسم کے مختلف حصے زخمی ہوگئے ایمان ندیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔ ایمان ندیم کے والد نے کہا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس آتش بازی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، اعلی حکام معاملے کا نوٹس لیں۔بچی کے والد نے پولیس سے آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں آتش بازی نے کمسن بچی کی جان لے لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
