ہومپاکستانحکومت نے ایل این جی مہنگے داموں ہی خریدی، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق

حکومت نے ایل این جی مہنگے داموں ہی خریدی، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق

اسلام آباد،حکومت کی جانب سے مہنگے داموں ایل این جی خریدے جانے کے معاملے کی تصدیق ہوگئی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بدانتظامی، بری پلاننگ اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگے داموں ایل این جی خریدی گئی جس کی وجہ سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمینلز پوری طرح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ ملک میں نہ سردیوں کی ڈیمانڈ کے تاریخی رحجان کو مدِنظر رکھ سکی اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھ سکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔