راولپنڈی،پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ تجربے کامقصداسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بناناتھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرزکی ازسرنوتصدیق بھی ایک مقصد تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اورانجینئرزبھی تجربے کے وقت موجود تھے۔کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار کوسراہا۔ صدر،وزیراعظم،آرمی چیف،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوردیگر سروسزچیفس نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
