ہومتعلیمانٹر کے امتحانات ، اندرون سندھ میں 215 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے

انٹر کے امتحانات ، اندرون سندھ میں 215 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے

کراچی ،کراچی سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ ، میرپورخاص میں215 طلبانقل کرتے پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھر،حیدرآباد،لاڑکانہ ، میرپورخاص میں215 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے ، جن میں اصل امیدواروں کی جگہ امتحا ن دینے والے 46 نوجوانوں شامل ہیں جبکہ 17طلباامتحانی کاپی ردوبدل کرنیپر پکڑے گئے۔صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات کے مطابق ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر8 انویجیلیٹرزکومعطل کردیاگیا ہے اور امتحانی مراکزکی انتظامیہ کوطلبا سے موبائل فون رکھنے کی فیس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔