Wednesday, April 30, 2025
ہومپاکستانپاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی

پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی طلب کی ہے پاکستان کی قیادت اور عوام واقعے پر دکھ اورغم میں مبتلا ہیں اور وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پر تہران میں سفارتخانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے اور زاہدان میں قونصل خانہ بھی تحقیقات کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران میں شہریوں کے بزدلانہ قتل کی مذمت کرتا ہے تحقیقات اور لاشوں کی واپسی میں ایران کے مکمل تعاون کی امید کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔