اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے موقف ضرور لے لیا کریں۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی تردید جاری کر دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمارے قائد عمران خان صاحب اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی خبر چلانے سے پہلے اگر گوہر صاحب کا موقف لے لیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا، یہ جتنی بھی خبریں چلائی گئی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق خبریں تحریک انصاف کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔