ہومپاکستانپی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے،فرخ حبیب

پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا اجتماع ہے،استعفیٰ، دھرنے ، لانگ مارچ ، عدم اعتماد سب دعوے ناکام ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ اب ایک ہی راستہ ہے پارلیمنٹ کے ذریعے شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔