Thursday, May 1, 2025
ہومدنیاامریکہ میں معیشت کساد کا شکار اور 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں، سابق امریکی وزیر خزانہ

امریکہ میں معیشت کساد کا شکار اور 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں، سابق امریکی وزیر خزانہ

نیویارک:ہارورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر اور سابق امریکی وزیر خزانہ لارنس سمرز نے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے محصولات کی وجہ سے امریکہ اس وقت کساد کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ امریکی اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں اور ہر خاندان کو کم از کم 5 ہزار ڈالر کی آمدنی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔


7 اپریل کو فارچیون میگزین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دو ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ امریکی کمپنیوں کی سب سے بڑی لابنگ فورس حکومت کو نئے محصولات کے نفاذ سے روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔