ہومدنیاپی ٹی آئی سعودی عرب کا پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزازمیں عشائیہ

پی ٹی آئی سعودی عرب کا پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزازمیں عشائیہ

جدہ(خالدنواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے سینئر ترین صحافیوں پر مشتمل پی جے ایف پاکستان جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر،مکہ سٹی ، جدہ سٹی اور ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی پی ٹی آئی کی طرف سے عشائیہ اہتمام کیا گیا ۔ جس میں پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنا تعارف کروایا ۔ صحافیوں کی طرف سے صدر سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ اورعقیل آرائیں ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی عقیل آرائیں اور صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر نے خطاب کرتے ہوئے صحافی برادری کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا ۔ پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری معروف حسین نے تمام منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ جرنلسٹس فورم کے جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور، خالد چیمہ مصطفی خان، محمد عدیل، محمد امانت اللہ مریم شاید، اسد کرم نے بھی تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی اور مستقبل میں ملکر کمیونٹی مسائل اور پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔شرکا میں موجود پی ٹی آئی سعودی عرب سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان ، انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد ،صدر پی ٹی آئی جدہ خواجہ حماد ، انفارمیشن سیکرٹری جدہ عمران شاہ ، سینئر نائب صدرپی ٹی آئی مکہ ارشد سیال ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد اور دیگر نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔