لاہور،شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا سلمان منج گاڑی میں منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، آئس شراب اور افیون برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کھوکھا سٹاپ پر جوانوں نے ناکہ لگایا ہوا تھا کہ اس دوران ایک کار سوار کو روکا تو اس کے پاس سے آئس شراب اور افیون برآمد ہوئی جس کو ملزم گاڑی میں استعمال کر رہا تھا۔ملزم کی شناخت سلمان منج کے نام سے ہوئی ہے جو سابق ممبر قومی اسمبلی منور منج کا بیٹا ہے اور پنجاب اسمبلی میں سرکاری افسر ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات کے استعمال اور برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے ،منور حسین منج 2002 میں پاکستان مسلم لیگ (ق)کے ٹکٹ پر گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
