ہومپاکستانانٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے پر بی این پی کوشوکاز نوٹس جاری

انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے پر بی این پی کوشوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد،انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی ، بی این پی کے نمائندے وقت پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوگئی ۔بی این پی کے نمائندہ نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا جس کے مطابق کورونا لہر کے باعث مناسب نہیں کہ بی ایم این پی کے 466 عہدیداران کو ملک بھر سے بلا کر انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے۔بی این پی جواب میں کہا گیا کہ مکران ڈویژن میں کورونا کے باعث اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ، وہاں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ممکن نہیں ۔جواب میں کہا گیا کہ بی این پی کے صدر اختر مینگل کے اہل خانہ کی طبیعت ناساز ہے وہ بیرون ملک علاج کے لیے ہیں ،اختر مینگل فیملی ممبر کا علاج کرانے ملک سے باہر ہیں ،ایسے حالات میں بی این پی مینگل کا الیکشن کرانے ممکن نہیں ،کورونا کی چوتھی لہر ختم ہوتے ہی انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر آگاہ کر دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔