Sunday, April 26, 2026
ہومدنیاچین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا

چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا


بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے اضافی ٹیرف کے اقدامات کے جواب میں چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعہ حل کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور متعلقہ قوانین کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کی برآمد کردہ مصنوعات پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیرف واضح یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہیں، جو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 14 مارچ کو اس معاملے کے حوالے سے امریکا نے فریقین کے درمیان مشاورت قبول کی۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق فالو اپ کے طریقہ کار کو آگے بڑھائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔