ہومپاکستانای ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں،ترجمان ن لیگ

ای ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں،ترجمان ن لیگ

اسلام آباد ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، یہ بات کریں، عمران صاحب کو یقین ہو چکا کہ عوام نہیں، انہیں ووٹ مشین کی دھاندلی سے ہی مل سکتا ہے، پوری دنیا میں فیل ہونے والا نظام آپ کے کمرے میں ٹیسٹ ہونے سے پاس نہیں ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عملے کو اغوا کرنے والے، ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغوا کی سوچ روک سکتی ہے؟مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط ہونے والے عمران صاحب کو الیکٹرانک مشینیں ہی ووٹ دیں گی، عوام کا آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام وہ نتیجہ کبھی قبول نہیں کریں گے جو ان کے ووٹ سے برآمد نہ ہو، عمران صاحب مشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو عوام کی مہنگائی کی خبر بھی لیں، عمران صاحب ووٹ چوری منصوبے سے فرصت ملے تو اغوا ہوتے صحافیوں پر غور کریں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی ناقدین، آزاد میڈیا کا گلا دبا کر عمران صاحب شفاف انتخاب کا فراڈ کرنے جارہے ہیں، عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔