Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسندھ میں 9اگست کو لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں 9اگست کو لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، این سی او سی نے سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈائون کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈائون کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈائون کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔این سی او سی اور سندھ حکومت کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سندھ خصوصا کراچی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں9 اگست سے لاک ڈائون ختم کردیا جائے گا، تاہم کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں ایس اوپیز پر عمل درآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جب کہ صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح کو بھی سراہاگیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور لاک ڈاون ختم ہونے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، اور کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون لگایا جائے گا، جب کہ کراچی، حیدر آباد سمیت 13 شہریوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔