Wednesday, March 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک کی 18جماعتیں عمران خان کی ہم آوازبن چکی ہیں: فیصل چودھری

ملک کی 18جماعتیں عمران خان کی ہم آوازبن چکی ہیں: فیصل چودھری

اسلام آباد(سب نیوز ) وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ملک کی 18جماعتیں عمران خان کی ہم آوازبن چکی ہیں۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ایک کانفرنس سے حکومت خوفزدہ ہوگئی، کانفرنس میں کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی آواز اکیلی تھی اب ملک کی18جماعتیں ہم آواز ہیں، جییوآئی اور پی ٹی آئی میں خلیج کو کم کیا گیا ہے۔فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جب اتحاد بنتا ہے تو اس میں تمام جماعتوں کی مرضی شامل ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔