Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ

ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے، عمران خان کے آرمی چیف کو خط پرعرفان صدیقی کا شاعرانہ تبصرہ

اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر شعر پڑھ کر تبصرہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا یہ شعر پڑھا۔ خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو۔۔۔۔۔ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے۔۔۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شبلی فراز کی تصویرکو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا کہ شاعری کی زبان میں بات کی جائے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خطوط نویسی اس وقت جنم لیتی ہے جب آپ کی مایوسی انتہا کو ہو، کبھی آپ مذاکرات کی طرف بھاگتے ہیں کبھی کسی ملاقات کا کہتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا چینل کھل گیا ہے، کبھی 360صفحوں کا خط لکھ دیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔