Wednesday, February 19, 2025
ہومپاکستانکلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل استعمال ہونے کا انکشاف ،مراسلہ جاری

کلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل استعمال ہونے کا انکشاف ،مراسلہ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)کلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ،پاکستان میں مرض کی تشخیص کیلئے ہونیوالے ٹیسٹوں پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری ری ایجنٹس کا استعمال انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، غیر معیاری کیمیکلز مرض کی تشخیص میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، کلینیکل لیبز میں غلط تشخیص سے مریض کیلئے درست ادویات تجویز نہیں ہوسکتی، ڈریپ میں غیر رجسٹرڈ ری ایجنٹس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے۔

مراسلہ میں پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر کلینکل لیبارٹریز میں جاکر کیمیکلز کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیں، غیر رجسٹرڈ اور غیر تصدیق شدہ کیمیکلز کے خلاف ڈریپ کارروائی کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔