ہومپاکستانآزاد کشمیر اسمبلی: تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر، ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر نامزد

آزاد کشمیر اسمبلی: تحریک انصاف کے انوارالحق اسپیکر، ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر نامزد

مظفر آباد،آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانیوی حلف نہ اٹھا سکے۔تحریک انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجرکوڈپٹی اسپیکرکا امیدوار نامزد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر کیلئے انوارلحق جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے چوہدری ریاض کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے جبکہ کاغذات نامزدگی عبدالماجد خان ، اکبر ابراہیم دیگر اراکین نے جمع کروائے ۔پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا الائنس سپیکر کیلئے فیصل ممتاز راٹھور جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے نثاراں عباسی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ۔چوہدری لطیف اکبر ، جاوید ایوب اور بازل نقوی نے کاغذات جمع کروائے۔دوسری جانب وزیراعظم، اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چنا ؤکیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔اسپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی ن کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی ۔ وزارت عظمی کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔