Wednesday, February 19, 2025
ہومتازہ ترینڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین کی ایف سی کمانڈر کو علاقے میں مکمل امن کے قیام کی یقین دہانی

ڈیرہ اسماعیل خان ، عمائدین کی ایف سی کمانڈر کو علاقے میں مکمل امن کے قیام کی یقین دہانی

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) ایف سی سائوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے خانکوٹ میں عمائدین علاقہ کے ساتھ اہم ملاقات ، امن و امان کے قیام، سماجی استحکام کے فروغ اور مختلف علاقائی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال ، عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی ساوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے خانکوٹ میں عمائدین علاقہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقے میں امن و امان کے قیام، سماجی استحکام کے فروغ اور مختلف علاقائی مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عمائدین نے مقامی ونگ کمانڈر کو اپنی تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔