ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان ) علاقہ زرمیلان میں ایف سی سائوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر کی علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات، مقامی عمائدین کی سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ زرمیلان کے ایف سی ساوتھ کے مقامی ونگ کمانڈر نے علاقے کے مقامی عمائدین سے ملاقات کی تاکہ علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مقامی عمائدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ریاست مخالف عناصر کے منفی پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔ مقامی عمائدین نے علاقے میں امن قائم رکھنے کیلئے فورسز کی کوششوں کو سراہا اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔