اسلام آباد،32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول ہوگئی ، وزیر اعظم کی ہدایت پر 32 وفاقی اداروں نے 955 ای کچہریاں منعقد کروائی۔پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم،مواصلات کے ذیلی اداروں،موٹر وے پولیس،این ایچ اے نادراکی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ ناقص کارکردگی پر پاکستان میڈیکل کمیشن، ریلوے افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہدایات دی گئیں ہیں۔،وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں کی کچہریوں میں 6911 شکایات میں سے 4842 کو حل کیا گیا جبکہ متعدد عوامی شکایات کومتعلقہ افسران واداروں کو حل کے لئے بھیجا گیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں سے متعلق عوامی آگاہی سے متعلق 10060 لوگوں سوالات پر رہنمائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق عوامی کچہریاں فیس بک لائیو اوربراہ راست ٹیلیفون کالز سے کی گئیں،اداروں کے سربراہان نے عوامی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
32 وفاقی اداروں کی عوامی کچہریوں کی پہلی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو موصول
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
