راولپنڈی میں ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر عمر ایچ اوبا اور وفاقی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر ایچ اوبا نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ہوا بازی، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے ایتھوپیا کے سفیر کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ’’لُک افریقہ‘‘ اور ’’انگیج افریقہ‘‘ پالیسیوں کے تحت ایتھوپیا کے ساتھ شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔
ملاقات کو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، بالخصوص دفاعی اور فضائی شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ایتھوپیا میں دفاعی و ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
