اسلام آباد،سربراہ این سی او سی و وفاقی منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک روز میں 10 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف عبور کرلیا، کل 10 لاکھ 72 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اداروں کے تعاون سے ریکارڈ ویکسی نیشن ہو رہی ہے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی۔اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی، پشاور اور راولپنڈی 35، فیصل آباد میں 28 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں 27 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی، کراچی 26، حیدرآباد کی 25 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
Islamabad has become the first city in Pak with a population of 1 million or more to get 50% of its eligible population vaccinated with at least one dose. Peshawar and pindi 35%, faislabad 28%, lahore/gujranwala /sialkot/sargodha 27%, karachi 26%, hyderabad 25%.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
