Friday, May 15, 2026
ہومتازہ ترینامریکی صدر نے سزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں

امریکی صدر نے سزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر جوبائیڈن نے سزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی ہے۔وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاوں میں تبدیلی بھی کردی

اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔