اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف 4 مقدمات میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،سہیل آفریدی کے خلاف تھانہ کوہسار، رمنا، کراچی کمپنی اور آبپارہ کے مقدمات میں وارنٹ جاری،تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری،تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 974 اور کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1193 میں بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری،تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1228 میں بھی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری،
مقدمات 26 نومبر احتجاج سے متعلق ہیں، پولیس نے گرفتاری کی استدعا کر رکھی ہے ،اس سے قبل تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 714 میں بھی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں،تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں بھی سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ جاری ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سہیل آفریدی کو ایس ایچ او رمنا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت کو سہیل آفریدی کے علاوہ مینا خان ، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی مقدمہ میں مطلوب ہیں
